عنوان: حضرت امام مہدی علیه الرضوان، حضرت عیسیؑ، حضرت عثمان غنیؓ اور حضرت علیؓ کی قبور (2289-No)

سوال: (۱) حضرت! سنا ہے کہ امام مہدی علیه الرضوان کو حضور اکرم ﷺ کے پہلو میں دفنایا جائے گا، کیا یہ بات درست ہے؟
(۲) حضور اکرم ﷺ کے پہلو میں حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ مدفون ہیں، سوال یہ ہے کہ حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ کو ان کے پہلو میں کیوں دفن نہیں کیا گیا؟
(۳) حضرت عیسیؑ کو کہاں دفن کیا جائے گا؟

جواب: ۱) حضرت امام مہدی کی تدفین نبی اکرم ﷺ کے روضہ اقدس میں ہونے سے متعلق کوئی صحیح روایت نہیں ہے، بلکہ آپ کو بیت المقدس میں دفن کیا جائے گا۔ چنانچہ حضرت مولانا ادریس کاندھلویؒ تحریر فرماتے ہیں:حضرت امام مہدی کی نمازِ جنازہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پڑھائیں گے اور بیت المقدس میں دفن کریں گے۔
۲) حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کے المناک واقعہ میں یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ اس وقت باغیوں کا قبضہ تھا، آپ کی تدفین کے موقع پر باغیوں کی سرکشی کی وجہ سے نہ آپ کی تدفین روضہ اقدس میں ہوسکی اور نہ ہی جنت البقیع میں کی جاسکی، بلکہ اس وقت عام قبرستان سے الگ " حش کوکب " نامی جگہ میں آپ کو سپرد خاک کیا گیا، جبکہ حضرت علی المرتضیؓ کی شہادت مدینہ کے بجائے کوفہ میں ہوئی تھی، اس وجہ سے وہیں " عزی " نامی قبرستان میں آپ کی تدفین کی گئی۔
۳) متعدد روایات سے یہ مضمون ثابت ہوتا ہے کہ روضہ اقدس میں آنحضرتﷺ اور حضرات شیخین رضی اللہ عنہما کی قبروں کے ساتھ چوتھی قبر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:


شرح العقیدة السفارینیة: (۲/ ۸۱)
ویصلي علیہ روح اللہ عیسیٰ علیہ السلام، ویدفنہ في بیت المقدس
(التعلیق الصبیح،کتاب الفتن، حدیث الأبدال:۶/ ۲۰۳، سعید)

مشکاة المصابيح میں ہے:
فی حدیث عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما: ینزل عیسی بن مریم إلی الأرض فیتزوج ویولد لہٗ ویمکث خمسا وأربعین سنۃ ثم یموت ، فیدفن معي فی قبري، فأقوم أنا وعیسی بن مریم فی قبر واحد بین أبی بکرؓوعمرؓ۔‘‘

(مشکوۃ ،رقم الحدیث:۵۵۰۸۔ وفاء الوفاء باخبار دار المصطفیٰ لابن جوزی،باب لا ینبغی رفع الصوت فی المسجد:۲/۳۲۵ بحوالہ کنزالعمال للہندیؒ۔ شرح مشکاۃ للطیبی الکاشف عن الحقائق للسنن، کتاب الفتن باب نزول عیسیٰ :۱۱/۳۴۸۰۔مرقاۃ شرح مشکوۃ :۸/۳۴۹۶، تحفۃ الاحوذی، کتاب المناقب،باب ماجاء فی فضل النبی: ۱۰/۶۲۔ المواہب اللدنیہ :۲/۳۸۲۔زرقانی علی المواہب:۸/۲۹۶۔۔۔۔ ’’ویدفن عیسی ابن مریم ؑ مع النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی روضتہ ۔۔۔۔ الخ

عمدة القاري شرح صحيح البخاري ميں ہے:
’’قَالَ:وأنی لَک ذَلِک الْموضع مَا فِیہِ إلاَّ قَبْرِی وقبر أبی بکر وَعمرؓ، وَفِیہ عِیسَی بن مَرْیَم عَلَیْہِمَا الصَّلَاۃ وَالسَّلَامُ۔‘‘
( عمدۃ القاری شرح صحیح البخاری، کتاب الجنائز، باب ماجاء فی قبر النبی صلی اللہ علیہ وسلم
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2073 Oct 18, 2019
hazrat imam mehdi,hazrat esa ailaehe salam,hazrat usman ghani raziallaho anho or hazrat Ali raziallaho ,in hazrat ke / key madfan ka zikar, Mention of the burials of Hazrat Imam Mahdi, Hazrat Isa (as), Hazrat Usman Ghani (RA) and Hazrat Ali (RA)

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.