سوال:
السلام علیکم، حضرت !
ایک صاحب کا کہنا ہے کہ نکاح کے لیے افضل وقت جمعہ کو نماز عصر کے بعد ہے، کیا یہ صحیح بات ہے ؟
جواب: شریعت نے نکاح کے لیے کوئی خاص دن اور وقت مقرر نہیں کیا ہے، رات میں بھی نکاح کیا جا سکتا ہے اور دن میں بھی کسی وقت نکاح کرنا جائز ہے۔
البتہ بعض فقہاء نے جمعہ کے دن عصر کے بعد نکاح کرنے کو مستحب لکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (کتاب النکاح، 47/4)
ویندب اعلانہ وتقدیم خطبتہ وکونہ یوم الجمعۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی