سوال:
مفتی صاحب! کیا کھانے سے پہلے ہاتھ دھو کر انہیں گیلا ہی رکھنا سنت سے ثابت ہے یا تولیہ سے خشک کر سکتے ہیں؟
جواب: مستحب یہ ہے کہ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں، توانہیں تولیہ یا رومال وغیرہ صاف نہ کریں، اور کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھوئیں، تو رومال یا تولیہ وغیرہ سے پونچھ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (کتاب الحظر و الا باحۃ، 297/5)
(قولہ وغسل الیدین قبلہ) لنفی الفقر٬ ولا یمسح یدہ بالمندلیل لیبقی أثر الغسل".
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی