عنوان: سودی قرض کی ایک اسکیم کا حکم(2331-No)

سوال: السلام وعلیکم، حضرات مفتیان کرام ! اللہ تعالی سے دعا ہے آپ سب معہ اہل و عیال خیریت اور عافیت سے ہوں
حضرت ! انٹر آفیس ایک ویلفیئرکمیونٹی ہے، جو صرف ممبران کوایک فیصد فکس شرع پر قرض فراہم کرتی ہے اور اس 1 فیصد کو بھی charity میں خرچ کر دیتی ہے، اس طرح پہلے سے fix شرع پر قرض لینا اور زائد رقم کو اس طرح خرچ کرنا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ قرضہ واپسی کرتے وقت اصل رقم سے زائد رقم کی ادائیگی کی شرط سودی شرط ہے، جس کی وجہ سے یہ قرضہ لینا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 161)
وَأَخْذِهِمُ الرِّبَا وَقَدْ نُهُوا عَنْهُ وَأَكْلِهِمْ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِلِ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ مِنْهُمْ عَذَابًا أَلِيمًاo

صحیح مسلم: (کتاب المساقات، 1219/3، ط: دار احیاء التراث)
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: «لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا، وَمُؤْكِلَهُ، وَكَاتِبَهُ، وَشَاهِدَيْهِ» ، وَقَالَ: «هُمْ سَوَاءٌ»".

إعلاء السنن: (رسالۃ کشف الدجی علی حرمۃ الربوا، 518/14، ط: إدارۃ القرآن)
کل قرض شرط فیہ الزیادۃ فہو حرام بلا خلاف … الفضل الشروط في القرض ربا محرم لا یجوز للمسلم من أخیہ المسلم أبدًا، لإجماع المجتہدین علی حرمتہ۔

رد المحتار: (باب المرابحۃ و التولیۃ، مطلب کل قرض جر نفعًا، 144/5)
کل قرض جر نفعًا حرام أي إذا کان مشروطًا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 591 Oct 26, 2019
soodi qarz ki aik / ik scheme ka hukum / hukm, Ruling / Order of an interest loan scheme

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Loan, Interest, Gambling & Insurance

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.