سوال:
آج کل کچھ لوگ کھانے پینے کے لئے ایسے برتن استعمال کرتے ہیں، جو سونے یا چاندی کے بنے ہوتے ہیں، شریعت کی رو سے مسلمانوں کے لیے ایسے برتن کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمیں سادگی اور بے تکلفی کا درس دیتی ہیں، جبکہ سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے سے تکلف اور تکبر ظاہر کرنا مقصود ہوتا ہے۔
اس لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قسم کے برتن استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے، لہذا سونے چاندی کے برتن استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاری: (کتاب اللباس، 868/2)
عن حذیفة رضی اللہ عنہ قال: نھانا النبی ﷺ اؑن نشرب فی آنیة الذھب و الفضة وان ناکل فیہا وعن نلبس الحریر والدیباج وان نجلس علیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی