resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: جمعہ کے بعد کی سنتیں جمعہ کی نماز سے پہلے پڑھنا (23776-No)

سوال: السلام علیکم! ٓہمارے آفس میں جمعہ کی چھٹی ایک بجے سے ڈھائی بجے تک ہوتی ہے اور نماز جمعہ پونے 01:45 پر ہے جو ختم ہوتے ہوتے سوا دو تک پہنچ جاتی ہے، پھر ہمیں لنچ بھی کرنا ہوتا ہے اور فکس ڈھائی بجے تک کاؤنٹر پے حاضر بھی ہونا ہوتا ہے، اس ضمن میں پوچھنا یہ ہے کہ اس حالت میں اگر فرض کے بعد والی سنتیں فرض سے پہلے پڑھ لی جائیں تو کیا اس کی اجازت ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب: جمعہ کی نماز کے بعد والی سنتیں نماز سے پہلے پڑھنے کی صورت میں نفل نماز بن جائے گی، اور بعد کی سنتیں ادا نہیں ہوں گی، بلکہ فرض نماز کے بعد والی سنتوں کی ادائیگی اپنے وقت پر لازم رہے گی۔
سوال میں ذکر کردہ مجبوری کا حل یہ ہوسکتا ہے کہ جمعہ کی نماز کے لیے کسی ایسی مسجد کا انتخاب کرلیا جائے جہاں جمعہ کی نماز جلدی ہوتی ہو تاکہ بعد کی سنتیں اپنے وقت پر پڑھی جاسکیں یا پھر آفس کی انتظامیہ سے بات کرکے آفس کے وقفے کو جمعہ کی نماز کے مطابق مرتب کرلیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (2/ 12، ط: دار الفكر)
«(وسن) مؤكدا (‌أربع ‌قبل ‌الظهر و) أربع قبل (الجمعة و) أربع (بعدها بتسليمة) فلو بتسليمتين لم تنب عن السنة، ولذا لو نذرها لا يخرج عنه بتسليمتين، وبعكسه يخرج (وركعتان قبل الصبح وبعد الظهر والمغرب والعشاء) شرعت البعدية لجبر النقصان، والقبلية لقطع طمع الشيطان.»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)