عنوان: اچھے اوربرے نام کا اثر اور نام تبدیل کرنے کے بعد دوبارہ عقیقہ کرنا(2387-No)

سوال: حضرت ، کیا نام کے اثرات انسان پہ ہوتے ہیں؟ دوسرا اگر نام تبدیل کرنا چاہیں تو عقیقہ دوبارہ کرنا ہو گا یا نہیں؟

جواب: 1) واضح رہے کہ اچھے ناموں کے اچھے اثرات اور برے ناموں کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، چنانچہ ایک روایت میں یہ واقعہ منقول ہے :
عَنْ عَبْدِالْحَمِیْدِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ شَیْبَۃَ قَالَ جَلَسْتُ اِلٰی سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ فَحَدَّثَنِیْ أَنَّ جَدَّ ہٗ حَزَنًا قَدِمَ عَلٰی النبی صلی اللہ علیہ و سلم قَالَ مَا اسْمُکَ قَالَ اسْمِیْ حَزَنٌ قَالَ بَلْ اَنْتَ سَھْلٌ قَالَ ھَل اَنَا بِمُغَیِّرٍ اِسْمًا سَمَّانِیْہِ أَبِیْ قَالَ ابْنُ المُسَیِّبِ فَمَا زَالَتْ فِیْنَا الْحَزُوْنَۃُ بَعْدُ۔
( ابوداؤد: ج۲ ،ص۶۷۷، مصنف عبد الرزاق :۱۱/۴۱ ،السنن الکبرٰی :۹/۵۱۶ بخاری: ۲/۹۱۴ )
ترجمہ:حضرت عبد الحمید ابن جبیر ابن شیبہ کہتے کہ (ایک دن ) میں حضرت سعید ابن المسیب کی خدمت میں حاضر تھا کہ انہوں نے مجھ سے یہ حدیث بیان کی کہ میرے دادا جن کا نام حزن تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم  کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے پو چھا تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے کہا میرانام حزن ( جس کے معنٰی ہیں سخت اور دشوار گزارزمین) ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ: (حزن کوئی اچھا نام نہیں ہے ) بلکہ میں تمہارا نام سہل ( اس کے معنی ہیں ملا ئم اور ہموار زمین، جہاں آدمی کو آرام ملے) رکھتا ہوں ۔ میرے دادا نے کہا کہ میرے باپ نے میرا جو نام رکھا  ہے اب میں اس کو بدل نہیں سکتا ۔حضرت سعید ؓ نے فر ما یا کہ: اس کے بعد سے ہمارے خاندان میں ہمیشہ سختی رہی۔
اس حدیث سے اتنی بات واضح ہو گئی کہ کبھی ناموں کے اچھے، برے اثرات مسمٰی پر مرتب ہوتے ہیں، لہٰذا اچھے ناموں کا انتخاب کرنا چاہئے اور برے ناموں سے احتراز کرنا چاہئے۔
2) واضح رہے کہ عقیقہ پوری زندگی میں صرف ایک دفعہ کرنا شریعت سے ثابت ہے، بار بار کرنا ثابت نہیں ہے، لھذا نام تبدیل کرنے کی صورت میں دوبارہ عقیقہ نہیں کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (باب اسم الحزن، رقم الحدیث: 6190، 132/4، ط: دار الکتب العلمیۃ)
حدثنا إسحاق بن نصر، حدثنا عبد الرزاق، اخبرنا معمر، عن الزهري، عن ابن المسيب، عن ابيه، ان اباه جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال:" ما اسمك؟" قال: حزن قال:" انت سهل" قال: لا اغير اسما سمانيه ابي قال ابن المسيب: فما زالت الحزونة فينا بعد.

فیض الباری: (کتاب العقیقۃ، باب اماطۃ الاذی عن النبی فی العقیقۃ، 337/4، ط: رشیدیة)
ان الاضحیۃ سنویۃ و تلک ای العقیقۃ عمریۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1720 Nov 01, 2019
ache / achey or / aur bure / burey nam ka asar or naam tabdeel karne / karney ke / key baad dobara aqeeqa karna, Effect of good and bad name and re-aqeeqah after changing the name

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.