عنوان: پے در پے حج و عمرہ غربت اور گناہوں کو دور کرتے ہیں، حدیث کی تحقیق(2411-No)

سوال: کیا اس طرح کی حدیث موجود ہے کہ جس میں پے در پے حج اور عمرہ کرنے سے غربت اور گناہوں کو دور کرنے کا ذکر ہو؟

جواب: جی ہاں ! پے درپے حج و عمرہ ادا کرنے کی فضیلت متعدد احادیث میں آئی ہے، چنانچہ مشکوٰۃ شریف میں عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"پے در پے حج و عمرہ ادا کرلیا کرو، بیشک یہ دونوں غربت اور گناہوں کو دور کرتے ہیں، جس طرح بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے میل کو دور کردیتی ہے اور مقبول حج کا بدلہ جنت ہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشكاة المصابيح: (کتاب المناسک، رقم الحدیث: 2524، 775/2، ط: المكتب الإسلامي)
عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تابعوا بين الحج والعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد والذهب والفضة وليس للحجة المبرورة ثواب إلا الجنة» . رواه الترمذي والنسائي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1494 Nov 05, 2019
pe dar pe haj o umra ada karne / karney ki fazeelat al hadees, The virtue of performing Hajj and Umrah one after the other / again and again

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.