سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا معتکف اعتکاف کی حالت میں مسجد کی چھت پر جا سکتا ہے؟
جواب: اعتکاف کا مقصد یہ ہے کہ ہر طرف سے یکسو ہوکر تنہائی میں اللہ تعالی کے عبادت اور اس کے ذکر میں مشغول رہے اور مسجد کی چھت پر بلا ضرورت جانے سے عبادت اور ذکر میں خلل واقع ہونے کا اندیشہ ہے، اس لیے معتکف کو مسجد کی چھت پر بلا ضرورت جانے سے احتراز کرنا چاہیے، البتہ ضرورت کے وقت جانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، بشرطیکہ چھت پر جانے کے لیے سیڑھیاں مسجد کے اندر ہی سے جاتی ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (فصل لما فرغ من بیان کراھة فی الصلاة، 34/2)
(قولہ والوطء فوقہ والبول والتخلی) ای کرہ الوطء فوق المسجد وکذا البول والتغوط لان سطح المسجد لہ حکم المسجد حتی یصح الاقتداء منہ بمن تحتہ ولا یبطل الاعتکاف بالصعود الیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی