resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: قرآن پاک گھر میں رکھنا(24897-No)

سوال: میں نے گھر پر پڑھنے کے لیے اپنے لیے ذاتی طور پر قران پاک لیا ہے۔ میں چونکہ زیادہ تر گھر سے باہر رہتا ہوں اور نوکری پر ہوتا ہوں۔ جس جگہ کام کر رہا ہوں وہ ایک خاص جگہ نہیں۔ مجھے جہاں بھی موقع ملتا ہے میں وہاں پہ قران پاک کی تلاوت کر لیتا ہوں اور جب گھر جاتا ہوں تو اپنے ذاتی طور پر لیے قران میں پڑھتا ہوں۔ باقی گھر والوں کے پاس اپنا اپنا ذاتی قران پاک ہے جس میں وہ روزانہ سے تلاوت کرتے ہیں تو کیا قرآن پاک اس طرح گھر پر رکھنے سے کوئی گناہ میرے ذمے ہوگا؟

جواب: قرآن پاک کو اگر گھر میں کسی اونچی جگہ ادب سے رکھا گیا ہو تو اس کا گھر میں رکھنا باعث برکت ہی ہے، البتہ کوشش کی جائے کہ اس کا حق ادا کیا جائے، یعنی اس كو كھول اور ديكھ كر تلاوت کی جائے اور اپنی زندگی کو اس میں ذکر کردہ احکام کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهندية: (5/ 317، ط: دار الفكر)
«قراءة القرآن في ‌المصحف أولى من القراءة عن ظهر القلب»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation of Quranic Ayaat