resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: ویب سائٹ بنانے والے (Developer) کی ذمہ داری (24909-No)

سوال: مفتی صاحب! ایک ویب سائٹ ڈیویلپر کو شرعی لحاظ سے کن کن چیزوں میں احتیاط کرنی پڑے گی؟ عمومی طور پر لوکل یا انٹرنیشنل ویب سائٹ بنانے میں مستورات کی فوٹوگرافی میوزک اور بہت ساری چیزیں سامنے آتی ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب: واضح رہے کہ ویب سائٹ بنانے والے (Developer) کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ایسی ویب سائٹ بنانے کی ذمہ داری کو قبول کرے جس کو جائز اور مباح کاموں کے لیے استعمال کیا جاتا ہو۔ جس ویب سائٹ کو فحاشی، عریانی، ناچ گانے اور میوزک وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہو، یا کسی سودی ادارے اور کمپنی کے لیے استعمال کیا جاتا ہو، یا اس کے علاوہ کسی اور ناجائز مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہو، ایسی ویب سائٹ بنانا ممنوع ہوگا، لہذا ڈیویلپر کو ایسی ویب سائٹ بنانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

القرآن الكريم: (النور، الآية: 19)
إِنَّ ٱلَّذِینَ یُحِبُّونَ أَن تَشِیعَ ٱلۡفَٰحِشَةُ فِی ٱلَّذِینَ ءَامَنُوا۟ لَهُمۡ عَذَابٌ أَلِیمࣱ فِی ٱلدُّنۡیَا وَٱلَۡٔاخِرَةِۚ وَٱللَّهُ یَعۡلَمُ وَأَنتُمۡ لَا تَعۡلَمُونَ.

القرآن الکریم: (المائدہ، الآیة: 2)
وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۖ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ.

غمز عيون البصائر: (97/1، ط: دار الكتب العلمية)
وذكر قاضي خان في فتاواه إن بيع العصير ممن يتخذه خمرا إن قصد به التجارة فلا يحرم وإن قصد به لأجل التخمير حرم وكذا غرس الكرم على هذا (انتهى) . وعلى هذا عصير العنب بقصد الخلية أو الخمرية.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment