سوال:
السلام علیکم مفتی صاحب! بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ کھانا کھانے سے پہلے صرف ایک ہاتھ دھو لیتے ہیں، یا صرف دو تین انگلیاں دھونے پر اکتفا کرتے ہیں، آیا اس سے کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کی سنت ادا ہو جاتی ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ کھانا کھانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کا دھونا سنت ہے، ایک ہاتھ یا اس سے کم دھونے سے سنت ادا نہیں ہوگی، لہذا سنت کا ثواب حاصل کرنے کے لیے دونوں ہاتھوں کو دھونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (الباب الحادی عشر فی الکراھیة فی الاکل و ما یتصل بہ، 337/3)
قال نجم الائمة البخاری وغیرہ غسل الید الواحدة او اصابع الیدین لا یکفی لسنة غسل الیدین قبل الطعام لان المذکور غسل الیدین وذلک الی الرسغ کذا فی القنیة۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی