سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کھانا کھاتے وقت کتنی انگلیوں کا استعمال کرنا سنت ہے؟
جواب: واضح رہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریفہ تین انگلیوں سے کھانے کی تھی، لہذا تین انگلیوں سے کھانا مسنون ہے ، البتہ جہاں تین انگلیوں سے کھانے میں حرج ہو تو وہاں پانچ انگلیوں کے استعمال کرنے کی بھی اجازت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح مسلم: (175/2)
عن ابن کعب بن مالک عن ابیہ قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یاکل بثلاث اصابع ویلعق یدہ قبل ان یمسحھا
وفی روایة:کان یاکل بثلاث اصابع فاذا فرغ لعقھا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی