عنوان: حضرت یوسف علیہ السلام کو گدھے پر بٹھا کر منادى کرانے سے متعلق واقعہ کی تحقیق(2540-No)

سوال: حضرت ! ایک اہم بات کی معلومات کرنا چاہتا ہوں، "حضرت یوسف علیہ السلام کا (معاذ اللہ) منہ مبارک کالا کر کے گدھے پر بٹھا کر گلیوں کے چکر لگوائے گئے تھے، کیا یہ بات صحیح ہے؟ جبکہ ایک عالم کا کہنا ہے کہ ایسا کہنا گناہ ہے، اس بارے میں بتا دیں کہ کس عالم کی بات صحیح ہے؟ اللہ ہم سب کو معاف فرمائے۔ آمین

جواب: واضح رہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالى نے حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے کو "احسن القصص" (سب سے بہترین قصہ) فرمایا ہےاور اس قصے کو بنسبت دیگر انبیاء کرام کے واقعات کے بہت تفصیل سے بیان فرمایا ہے، گویا کہ اللہ تعالى نے خود ہى اس قصے کى ضرورى تفصیلات بیان فرما دى ہیں، بلکہ بعض مقامات میں تو جزوى اور ضمنى تفصیلات بھى بیان فرما دى ہیں۔ رہا یہ واقعہ کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو "گدھے پر بٹھا کر منہ کالا کر کے شہرکا چکر لگوا کر منادى کروائى گئى"، بعض تفاسیر میں اگرچہ اس قصہ کو ذکر کیا گیا ہے، لیکن وہ کسى مستند روایت کے حوالے سے مذکور نہیں ہے، نیز اس قصے میں منہ کالا کرنے کا ذکر بھی نہیں ہے، لہذا جب یہ واقعہ کسى معتبر ومستند روایت سے ثابت نہیں ہے تو اس کو بیان کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ نادانستہ طور پر اس سے ایک برگزیدہ نبى کى شان اقدس کى بے توقیرى اورتوہین کا پہلو نظر آتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تفسير السعدي: (ص: 393، سورة يوسف، ط: مؤسسة الرسالة)

"واعلم أن الله ذكر أنه يقص على رسوله أحسن القصص في هذا الكتاب، ‌ثم ‌ذكر ‌هذه ‌القصة ‌وبسطها، وذكر ما جرى فيها، فعلم بذلك أنها قصة تامة كاملة حسنة، فمن أراد أن يكملها أو يحسنها بما يذكر في الإسرائيليات التي لا يعرف لها سند ولا ناقل وأغلبها كذب، فهو مستدرك على الله، ومكمل لشيء يزعم أنه ناقص، وحسبك بأمر ينتهي إلى هذا الحد قبحا، فإن تضاعيف هذه السورة قد ملئت في كثير من التفاسير، من الأكاذيب والأمور الشنيعة المناقضة لما قصه الله تعالى بشيء كثير. فعلى العبد أن يفهم عن الله ما قصه، ويدع ما سوى ذلك مما ليس عن النبي صلى الله عليه وسلم ينقل".

واللہ تعالى اعلم بالصواب
دار الإفتاء الإخلاص،کراچى

Print Full Screen Views: 1644 Nov 16, 2019
hazrat yousuf se mutalliq aik / ik qaiya, An incident related to Hazrat Yusuf (as)

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.