عنوان: نماز باجماعت میں صف بندی کا طریقہ اور اس کی اہمیت(2541-No)

سوال: مفتی صاحب! نماز میں صف بنانے کا طریقہ کیا صرف پیر کو ہی صحیح کرنا مطلوب ہے کہ اپنے پیر کی انگلیوں کو دوسرے مقتدی کی لائن کے برابر کر دیں، اگر کسی کا پیٹ نکلا ہوا ہے، تو پھر کیا وہ اپنے پیٹ کے مطابق صف بنانے؟ اس کی وضاحت فرما دیں.
دوسری بات: صف بنانے کا سبق نماز کے علاوہ ہم اپنی زندگیوں میں کون کون سے چیزوں میں لا سکتے ہیں؟ وہ چیزیں جس میں صف بنانا مطلوب ہو، جیسا کہ لائن میں لگنا اور اس کو چھوڑنے کا کوئی گناہ ہے؟ وضاحت فرما دیں

جواب:
نماز با جماعت میں صف بندی کا طریقہ یہ ہے کہ نمازی اپنے کندھوں کو ملا کر کھڑے ہو جائیں، پاؤں کی ایڑیوں کے پچھلے حصے کو صف کے پچھلے کنارے پر رکھ لیں، تو صف سیدھی ہوجائے گی، اگر کسی کا پیٹ نکلا ہوا ہو، تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
نیز اسلام ایک منظم و کامل دین ہے، اس کی تمام تعلیمات میں نظم وضبط، اجتماعیت اور اتفاق و اتحاد کی عمدہ تربیت دی گئی ہے، جس کا اعلی نمونہ نماز میں نظر آتا ہے۔
لہذا لوگوں کو ان کے تمام اجتماعات میں منظم رکھنے کے لیے صف بندی کی تعلیمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبي داود: (1 / 178)
"يقول: أقبل رسول الله صلى الله عليه وسلم على الناس بوجهه، فقال: «أقيموا صفوفكم» ثلاثاً، «والله لتقيمن صفوفكم أو ليخالفن الله بين قلوبكم» قال: فرأيت الرجل يلزق منكبه بمنكب صاحبه وركبته بركبة صاحبه وكعبه بكعبه". 

صحیح مسلم: (باب تسویة الصفوف و إقامتہا، 181/1)
"عن أبی مسعود، قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یمسح مناکبنا فی الصلاة، ویقول: استووا، ولا تختلفوا، فتختلف قلوبکم، لیلنی منکم أولو الأحلام والنہی ثم الذین یلونہم، ثم الذین یلونہم".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1618 Nov 16, 2019
namaz / namaaz ba jamat me / mein saf bandi ka tareeqa or / aur uski ehmiyat, The method of lining up in congregational / ba jamat prayers and its importance

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.