عنوان: نماز میں سورتوں کی ترتیب کی رعایت رکھنے کا حکم(2548-No)

سوال: مفتی صاحب! نماز کی سنتوں کے بارے میں سنا ہے کہ اس کی چاروں رکعتوں میں برابر کی چار سورتیں پڑھنی چاہییں تو کیا ہم سنتوں میں یہ چاروں سورتیں (سورۃ الشمس، سورۃ الضحی، سورۃ النشرح اور سورۃ التین) پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ قرآن کریم میں سورتیں جس ترتیب سے ذکر ہیں، نماز میں اسی ترتیب سے پڑھنی چاہئیں، جان بوجھ کر فرائض میں سورتوں کو خلاف ترتیب پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، البتہ سنتوں اور نوافل میں سورتوں کو خلاف ترتیب پڑھنا مکروہ نہیں ہے، تاہم پھر بھی سورتوں کی ترتیب کی رعایت کرنا بہتر ہے،لہذا آپ کے لیے سنتوں کی چار رکعات میں بالترتیب (سورۃ اللیل، سورۃ الضحیٰ، سورۃ الانشراح، سورۃ التین) پڑھنا بہتر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنیة المستملي: (تتمات فیما یکرہ من القرآن في الصلاۃ، ص: 494، ط: مکتبة أشرفیة)
ویکرہ أن یقرأ في الثانیۃ سورۃ فوق التي قرأہا في الأولیٰ؛ لأن فیہ ترک الترتیب الذي أجمع علیہ الصحابۃ، وہذا إذا کان قصدا أما سہوا فلا۔

الھندیة: (78/1)
واذا قرأ فی رکعۃ سورۃ وفی الرکعۃ الاخری اوفی تلک الرکعۃ سورۃ فوق تلک السورۃ یکرہ… ھذا کلہ فی الفرائض واما فی السنن فلا یکرہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1015 Nov 16, 2019
namaz me sorto / soorton ko tarteeb se / sey parhna chahie, Surahs should be recited in order in prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.