عنوان: درود شریف میں آل محمد سے کون لوگ مراد ہیں ؟(102554-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! پوچھنا یہ ہے کہ درود شریف میں جو "آل محمد" ہے، اس سے کون لوگ مراد ہیں، کیا اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں کی اولاد مراد ہے، تو یہ نسل کہاں پے ختم ہوتی ہے؟ کیا آج کل کے سادات بھی اس میں شامل ہیں؟

جواب: واضح رہے کے آل محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد بھی شامل ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل خانہ اور متبعین بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی حلبی کبیر:

(وعلی الہ) ای اھلہ والمراد من آمن منھم اجمعین۔

(ج: ١، ص: ٣)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 499

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © AlIkhalsonline 2021.