سوال:
السلام علیکم، حضرت سوال یہ ہے کہ ہمارے جن بزرگوں نے دارالعلوم دیوبند کی بنیاد رکھی تھی، ان حضرات نے درس نظامی کہاں سے کیا تھا؟ اور دیوبند سے پہلے کون سے اہل سنت والجماعت کے مدارس تھے؟ اور ان مدارس کو مقبولیت کیوں حاصل نہی ہوئی ؟
جواب: محترم ! اس فورم پر صرف شرعی مسائل کا جواب دیا جاتا ہے، یہ فورم تاریخی اور معلوماتی سوالات کے جوابات دینے کا متحمل نہیں ہے، اس کے لیے اس موضوع سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کرلیا جائے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی