عنوان: خطبہ کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک آنے پر درود پڑھنا(2571-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز جمعہ کے خطبے میں اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک آئے تو درود شریف پڑھنا چاہیے یا خاموش رہنا چاہیے؟ کیونکہ جمعہ کے خطبہ کو خاموشی کے ساتھ سننا واجب ہے۔

جواب: واضح رہے کہ خطبہ کے دوران کسی قسم کے کلام کی اجازت نہیں ہے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک آنے پر درود شریف دل ہی میں پڑھنا چاہئے، زبان سے نہیں پڑھنا چاہیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (158/2)
وَكَذَلِكَ إذَا ذُكِرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَجُوزُ أَنْ يُصَلُّوا عَلَيْهِ بِالْجَهْرِ بَلْ بِالْقَلْبِ وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى رَمْلِيٌّ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1827 Nov 19, 2019
Khutba ke / key doran huzoor s.a.w ke isam mubarak aane / aaney par / per durood parhna, Praying Durood during the sermon when the name of the Holy Prophet (PBUH) is mentioned

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.