عنوان: اعتکاف کے لئے چادروں کا اہتمام کرنا(2604-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اعتکاف کے لیے مسجد کے اندر چادریں باندھنے کا اہتمام ہوتا ہے، کیا شرعا اس کا کوئی ثبوت ہے یا یہ بدعت ہے؟

جواب: اعتکاف کرنے والوں کیلئے مسجد کے اطراف میں چادر وغیرہ باندھ کر حجرہ بنا لینا مستحب ہے، یہ ستر وغیرہ کی حفاظت اور عبادات اور تلاوت میں اطمینان اور سکون کا باعث ہے،اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چٹائی کا حجرہ بنانا ثابت ہے، بدعت نہیں ہے، البتہ اس کو لازم سمجھنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مرقاة المفاتیح: (باب الاعتکاف، 329/4)
عن عائشہ رضی اللہ عنہ قالت: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا اراد ان یعتکف صلی الفجر ثم دخل فی معتکفہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 321 Nov 21, 2019
aitkaaf ke / key liye chadaron / chadaro ka ehtimaam karna, Arranging sheets for I'tikaf

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Aitikaf

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.