عنوان: مردوں کے لیے زرد رنگ کا لباس استعمال کرنے کی ممانعت سے متعلق حدیث کی وضاحت (2606-No)

سوال: میں نے سنا ہے کہ مسلم شریف میں حدیث ہے، جس میں مردوں کو زرد رنگ پہننے سے منع کیا گیا ہے، اس کی تصدیق فرمادیں۔

جواب: جی ہاں ! مسلم شریف میں یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَى حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ ابْنَ مَعْدَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ نُفَيْرٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَخْبَرَهُ قَالَ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيَّ ثَوْبَيْنِ مُعَصْفَرَيْنِ فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ مِنْ ثِيَابِ
الْكُفَّارِ فَلَا تَلْبَسْهَا.

(کتاب اللباس والزینۃ، باب النھی عن لبس الرجل الثوب المعصفر، رقم الحدیث 5429)
ترجمہ:
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے انھیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عصفر سے رنگے ہوئے دو کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو آپ نے فرمایا : یہ کافروں کے کپڑے ہیں تم انھیں مت پہنو۔
واضح رہے کہ مذکورہ حدیث میں "عصفر یا زعفران" سے رنگے ہوئے کپڑوں کی ممانعت مردوں کے لیے ثابت ہے، "عصفر یا زعفران" کی تشریح میں بعض علماء کا قول یہ ہے کہ یہ ایک سرخ پودا ہوتا ہے، جبکہ بعض علماء فرماتے ہیں کہ یہ زرد رنگ کی بوٹی ہے۔
واضح رہے کہ "عصفر اور زعفران" سے رنگا ہوا کپڑا مردوں کے لیے استعمال کرنا جائز نہیں، البتہ اگر کوئی رنگ بعینہ "عصفر "یا "زعفران" کے رنگ جیسا ہو، مگر خود "عصفر یا زعفران" نہ ہو، تو اس کا استعمال جائز ہے، بشرطیکہ ایسے رنگوں کے کپڑے اس علاقے کی خواتین کے ساتھ خاص نہ ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الحظر و الاباحۃ، فصل فی اللبس، 358/6، ط: سعید)
(قولہ فا فادانہا تحریمیۃ الخ) ہذا مسلم لو لم یعارضہ تصریح غیرہ بخلافہ ففی جامع الفتاویٰ قال ابوحنیفۃ والشافعی ومالک یجوز لبس المعصفر وقال جماعۃ من العلماء مکروہ بکراہۃ التنزیہ وفی منتخب الفتاوی قال صاحب الروضۃ یجوز للرجال والنساء لبس الثوب الاحمر والاخضر بلا کراہۃ وفی الحاوی الزاہدی یکرہ للرجال لبس المعصفر والمزعفر والمورس والمحمر ای الاحمر حریرا کان او غیرہ اذا کان فی صبغہ دم والا فلا ونقلہ عن عدۃ کتب وفی مجمع الفتاویٰ لبس الاحمر مکروہ … اقول ولکن جل الکتب علی الکراہۃ کالسراج والمحیط والاختیار والمنتقی والذخیرۃ وغیرہا وبہ افتی العلامۃ قاسم

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 7615 Nov 21, 2019
zarda rang ke / key libas ki mumaniat se mutalliq hadees ki wazahat, Explanation of the hadith regarding the prohibition of wearing yellow clothes

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.