سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! بعض اوقات جن عورتوں کو حیض آتا ہے، وہ حیض کو بند کرنے کے لیے دوائی وغیرہ کھاتی ہیں، کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر حیض روکنے کی دوائی صحت کے لئے مضر ہو تو اس کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ صحت کی حفاظت کرنا واجب ہے، اور اگر وہ دوائی صحت کے لیے مضر نہ ہو، تو اس کا استعمال کرنا جائز ہے، البتہ بلاضرورت اس طرح کرنا بہتر نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الفقہ علی المذاھب الاربعہ: (کتاب الطھارۃ، 124/1)
لا یجوز للمرأۃ أن تمنع حیضاً أو تستعجل إنزالہ إذا کان یضر صحتہا؛ لأن المحافظۃ علی الصحۃ واجبۃٌ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی