عنوان: غیر مسلم کی دکان سے راشن اور سبزی وغیرہ خرید نے کا حکم(2692-No)

سوال: مفتی صاحب ! پوچھنا یہ تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء آئسکریم، دال چاول، پکوڑے یہ ہم کسی ہندو یا بوہری سے خرید کر کھا سکتے ہیں؟ جب کہ وہ خود پکاتا ہو اور اسی طرح آج کل علاقوں میں ہندو بھی سبزی اور مچھلی کا ٹھیا لگاتے ہیں، تو ان سے سبزی اور مچھلی لی جاسکتی ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں جزاک اللہ

جواب: واضح رہے کہ غیر مسلم کی دکان سے ذبیحے کا گوشت خریدنا ممنوع ہے، اس کے علاوہ سوکھا راشن مثلاً: سبزیاں، دالیں، آٹا چاول وغیرہ خریدنا جائز ہے اور مچھلی چونکہ ذبیحہ نہیں ہے، اسے بھی غیر مسلم سے خریدا جاسکتا ہے۔
تاہم بہتر یہ ہے کہ اگر مسلمان کی دکان موجود ہو، تو اس کو غیر مسلم پر ترجیح دینی چاہیے، تاکہ مسلمان کی تجارت میں اس کے معاون بن سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (کتاب البیوع، باب شروط انعقاد البیع، 135/5)
"وکذا إسلام البائع لیس بشرط لانعقاد البیع ولا لنفاذہ ولا لصحتہ بالإجماع، فیجوز بیع الکافر وشراؤہ -إلی قولہ- ولنا عمومات البیع من غیر فصل بین بیع العبد المسلم من المسلم وبین بیعہ من الکافر فہو علی العموم".

فقہ البیوع: (أحکام بیع غیر المسلمین، 166/1)
وکذلک لا یشترط لصحۃ البیع اسلام المتعاقدین، فیصح البیع والشراء من غیر مسلم، سواء أکان ذمیا أم حربیا أو مستأمنا، ولکن منع بعض الفقہاء من مبایعتہ لبعض العوارض لا لکونہ غیر أہل للتعاقد".

خلاصۃ الفتاوی: (346/4)
"لا بأس بطعام المجوس إلاذبیحتہم و في الأکل معہم".

الھندیۃ: (الباب الرابع عشر في أہل الذمۃ)
"قال محمدؒ: ویکرہ الأکل والشرب فی أواني المشرکین قبل الغسل و مع ہذا لوأکل، أو شرب قبل الغسل جاز ولایکون آکلاً ولاشارباً حراماً، وہذا إذا لم یعلم بنجاسۃ الأواني، فأما إذا علم فإنہ لایجوز أن یشرب و یأکل منہا قبل الغسل ولو شرب، أو أکل کان شارباً، وآکلا حراما".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1324 Nov 29, 2019
ghair muslim ki dokan / shop se / sey rashan or sabzi waghaira kharidne / kharidney ka hokom / hokum, Ruling on buying ration / Luggage and vegetables from non-Muslim shops

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.