عنوان: سیب کھاتے ہوئے دانت کا خون لگ جائے، تو اس کے کھانے کا کیا حکم ہے؟(102697-No)

سوال: اسلام عليكم ورحمة الله وبركاته حضرت ! سیب یا ایسی سخت چیز کھاتے وقت دانت میں سے خون نکل کر لگ جائے تو کیا کرنا چاہئے اور اگر ویسے ہی کھا لیا تو خون کی وجہ سے کیا حرام لقمہ شمار ہوگا؟

جواب: صورت مسئولہ میں اگر سیب منہ سے باہر نہ نکالا ہو، تو ایسی صورت میں سیب کھا سکتے ہیں، بشرطیکہ خون زیادہ (بہنے والا) نہ ہو، البتہ سیب اگر منہ سے باہر نکالا، اور اس پر خون موجود ہو، تو ایسی صورت میں اس حصہ کو صاف کرنے یا نکال لینے کے بعد بقیہ سیب کا استعمال کرنا درست ہے۔

________
دلائل
کما فی القران:
قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَنْ يَّكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَحِيمٌ۔
(الانعام، آیت:145)

لمافی الھندیۃ:
ان خرج من نفس الفم تعتبر الغلبۃ بینہ وبین الریق فان تسا ویا انتقض الوضوء ویعتبر ذالک من حیث اللون فان کان احمر انتقض وان کان اصفر لا ینتقض کذا فی التبیین المتوضیٔ اذا عض شیئاً فوجد فیہ اثر الدم او استاک بسواک فوجد فیہ اثر الدم لاینتقض مالم یعرف السیلان۔
(ج:1/11)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

ماکولات و مشروبات میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Foods & Drinks

06 Dec 2019
جمعہ 06 دسمبر - 8 ربيع الثانی 1441

Copyright © AlIkhalsonline 2019. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com