سوال:
السلام علیکم،
کیا ریڈ وائن سرکہ حلال ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر ریڈ وائن سے سرکہ اس طرح بنالیا گیا کہ اس سے شراب کی حقیقت تبدیل ہوکر سرکہ بن گئی ہو اور اس میں سے الکحل کا مادہ بالکل ختم کردیا گیا ہو، تو ایسے سرکہ کے استعمال کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ اس کی حقیقت تبدیل ہونے پر پوری طرح دلی اطمینان ہو۔
واضح رہے کہ دوسرے قدرتی سرکوں کے موجود ہوتے ہوئے، اس قسم کے مشتبہ نام والے سرکوں کے استعمال سے بچنا بہتر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (کتاب الاشربۃ، 302/7، ط: مکتبة البشری)
واذا تخللت الخمر حلت سواء صارت خلا بنفسھا او بشئ یطرح فیھا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی