سوال:
اس امت میں بہتر وہ ہے، جس کی بیویاں زیادہ ہیں، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب: جی ہاں! یہ حدیث مبارک بخاری شریف میں موجود ہے۔
عن سعيد بن جبير، قال: قال لي ابن عباس: هل تزوجت؟ قلت: لا، قال:" فتزوج فإن خير هذه الامة اكثرها نساء".
ترجمہ:
سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ مجھ سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت فرمایا کہ تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ شادی کر لو، کیونکہ اس امت کا بہترین شخص وہ ہے، جس کی بیویاں زیادہ ہوں۔
(بَابُ كَثْرَةِ النِّسَاءِ، حدیث نمبر: 5069)۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی