عنوان: محمد نام رکھنا کیسا ہے؟(2834-No)

سوال: میرے ہاں بیٹا ہوا ہے، وہ تقریباً ابھی 1 سال کا ہے، جب وہ پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام محمد رکھا، تو یہ ٹھیک ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ صرف محمد نام رکھنا ٹھیک نہیں ہے، تو آپ ذرا اس کے بارے میں رہنمائی فرما دیں۔

جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "سَمُّوا بِاسْمِي میرے نام پر اپنا نام رکھو"
لھذا صرف "محمد" نام رکھنا صحیح ہے، جن لوگوں نے یہ کہا ہے کہ محمد نام رکھنا ٹھیک نہیں ہے، ان کی بات صحیح نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (باب ما ذکر فی الاسواق، رقم الحدیث: 2120، 23/2، ط: دار الکتب العلمیة)
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السُّوقِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا أَبَا الْقَاسِمِ ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : إِنَّمَا دَعَوْتُ هَذَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَكَنَّوْا بِكُنْيَتِي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 693 Dec 09, 2019
Muhammad / Mohammad naam rakhna kesa he?, What is it like to name Muhammad?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.