سوال:
کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں یہ آیا ہو کہ عالم بنو یا طالب علم بنو؟
جواب: جی ! مذکورہ حدیث سنن کبری للبھیقی میں موجود ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں:
عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، قَالَ : كُنْ عَالِمًا أَوْ مُتَعَلِّمًا ، أَوْ مُحِبًّا أَوْ مُتَّبِعًا ، وَلَا تَكُنِ الْخَامِسَ فَتَهْلِكَ
حدیث شریف کا مفہوم ہیکہ عالم بنو یا طالبعلم بنو یا ان سے محبت کرنے والے بنو یا ان کی اتباع کرنے والے بنو پانچویں نہ بننا، ورنہ ہلاک ہوجاؤگے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی