عنوان: رسول اللہ ﷺ کا چاول کھانااور نئے شہر پہنچ کر پیاز کھانے سے متعلق روایت کی تحقیق(2926-No)

سوال: السلام علیکم،
حضرت ! 2 سوال کے جواب درکار تھے
1. کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے چاول کھانا ثابت ہے؟
2. کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کسی دوسرے شہر جا کر، سب سے پہلے اس شہر کی پیاز کھانا چاہیے، اس کی کیا حقیقت ہے؟

جواب: 1۔ رسول اللہ ﷺ کے چاول کھانے کا ذکر احادیث مبارکہ میں تلاش بسیار کے باوجود نہیں ملا۔
2۔ جب تم کسی شہر میں پہنچو تو سب سے پہلے وہاں کی پیاز کھالوتو اس شہر کی بیماریاں تم سے دور رہیں گی۔
یہ روایت حدیث کی کسی مستند کتاب میں موجود نہیں ہے ،البتہ شیعہ کی کتابوں( بحارالانوار:ج:5،ص:12، الکافی:ج:6، ص:378، وسائل الشیعة: ج:25، ص:213) میں یہ روایت موجود ہے اور علامہ عجلونی نے کشف الخفاء میں من گھڑت قرار دیا ہے، لہذا اس کی نسبت رسول اللہﷺ کی طرف کرنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

كشف الخفاء و مزيل الإلباس عما اشتهر من الأحاديث على ألسنة الناس للعجلوني: (88/1، ط: مكتبة القدسي)
إذا دخلتم بلدة وبيئة فخفتم وباءها فعليكم ببَصَلِها) لم أره إلا في رسالة مجهولة الاسم والمؤلف وذكره فيها مرفوعا للنبي صلى الله عليه وسلم من غير عزو وقال فيها أيضا جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم وشكا إليه قلة الولد فأمره بأكل البصل

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4324 Dec 14, 2019
Rasoll ullah ka chawal khana or / aur nay sheher pohnch kar piyaz khane se mutalliq riwayat ki tehqeeq, Confirmation of a hadith of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) about eating rice and eating onions in new cities

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.