عنوان: پاک خشک کپڑا یا بدن ناپاک گیلی جگہ کو لگنے سے پاکی اور ناپاکی کی تفصیل(2929-No)

سوال: اگر پاک خشک جسم یا کپڑے پر کوئی ناپاک گیلی چیز لگ جائے تو کیا وہ پاک خشک جسم یا کپڑا بھی ناپاک ہو جائے گا؟

جواب: آپ نے سوال میں مختلف چیزوں کے بارے میں پوچھا ہے، ان میں سے ہر ایک کی تفصیل درجِ ذیل ہے:
۱) پاک خشک کپڑا اگرناپاک گیلی جگہ کو لگ جائے اور اس کی تری کپڑے کو پہنچ جائے تو وہ کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے۔
۲) پاک خشک بدن اگرناپاک گیلی جگہ یا کپڑے کو لگ جائے اور اس کی تری بدن کو پہنچ جائے تو اس تری سے بدن کا وہ حصہ ناپاک ہوجاتا ہے۔
۳)ناپا ک گیلے کپڑے کے ساتھ اگر پاک خشک کپڑا لگ جائے تو اس میں تفصیل یہ ہےکہ اگر پاک خشک کپڑا ایسے ناپاک گیلے کپڑے سے لگ جائے جوعین نجاست (پیشاب اور خون وغیرہ ) سے گیلا ہو، اس صورت میں اگر ناپاک گیلے کپڑے کا اثر پاک کپڑے پر ظاہر ہو جائے تو وہ خشک کپڑا ناپاک ہو جائے گا، لیکن اگر اس ناپاک گیلے کپڑے کا اثر پاک کپڑے پر ظاہرنہ ہو تو وہ خشک کپڑا ناپاک نہیں ہوگا۔
اور اگر پاک خشک کپڑا ایسے ناپاک گیلے کپڑے سے لگ جائے، جوعین نجاست (پیشاب اور خون وغیرہ) سے گیلا نہ ہو، بلکہ ناپاک پانی سے گیلا ہو، اس صورت میں راجح قول یہ ہے کہ اگر ناپاک کپڑا اتنا گیلا ہو کہ نچوڑنے سے قطرہ گر جاتا ہو تو پاک خشک کپڑا ایسے ناپاک گیلے کپڑے کے ساتھ لگ کر اس کے گیلے پن سے ناپاک ہوجائے گا، لیکن اگر ناپاک کپڑا اتنا زیادہ گیلا نہ ہو کہ اس کو نچوڑنے سے قطرہ گرتا ہو تو خشک کپڑا ایسے ناپاک گیلے کپڑے کے ساتھ لگ کر اس کے گیلے پن سے ناپاک نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح: (باب الأنجاس و الطهارة عنها، ص: 158، ط: دار الكتب العلمية)
"ولو ابتل فراش أو تراب نجسا" وكان ابتلالهما "من عرق نائم" عليهما "أو" كان من "بلل قدم وظهر أثر النجاسة" وهو طعم أو لون أو ريح "في البدن والقدم تنجسا" لوجودها بالأثر "وإلا" أي وإن لم يظهر أثرها فيهما "فلا" ينجسان.
"كما لا ينجس ثوب جاف طاهر لف في ثوب نجس رطب لا ينعصر الرطب لو عصر" لعدم انفصال جرم النجاسة إليه. واختلف المشايخ فيما لو كان الثوب الجاف الطاهر بحيث لو عصر لا يقطر فذكر الحلواني أنه لا ينجس في الأصح وفيه نظر لأن كثيرا من النجاسة يتشربه الجاف ولا يقطر بالعصر كما هو مشاهد عند ابتداء غسله فلا يكون المنفصل إليه مجرد نداوة إلا إذا كان النجس لا يقطر بالعصر فيتعين أن يفتى بخلاف ما صحح الحلواني "ولا ينجس ثوب رطب بنشره على أرض نجسة" ببول أو سرقين لكونها "يابسة فتندت" الأرض "منه" أي من الثوب الرطب ولم يظهر أثرها فيه.
قوله: "من عرق نائم" قيد اتفاقي فالمستيقظ كذلك كما يفهم من مسألة القدم ولو وضع قدمه الجاف الطاهر أو نام على نحو بساط نجس رطب إن إبتل ما أصاب ذلك تنجس وإلا فلا ولا عبرة بمجرد النداوة على المختار كما في السراج عن الفتاوى قوله: "عليهما" أي على من نام على الفراش أو التراب النجسين قوله: "أو كان من بلل قدم الخ" أي كان ابتلال الفراش أو التراب الخ قوله: "لوجودها بالأثر" أي لوجود النجاسة بوجود أثرها في جنب النائم أو قدمه قوله: "فلا ينجسان" أي البدن والقدم قوله: "كما لا ينجس ثوب جاف طاهر" اعلم أنه إذا لف طاهر في نجس مبتل بماء واكتسب منه شيئا فلا يخلو إما ان يكون كل منهما بحيث لو انعصر قطر وحيئنذ ينجس الطاهر اتفاقا أو لا يكون واحد منهما كذلك وحيئنذ لا ينجس الطاهر إتفاقا أو يكون الذي بهذه الحالة الطاهر فقط وهو أمر عقلي لا واقعي أو النجس فقط والأصح عند الحلواني فيها أن العبرة بالطاهر المكتسب فإن كان بحيث لو انعصر قطر تنجس وإلا لا ويشترط أن لا يكون الأثر ظاهرا في الطاهر وأن لا يكون النجس متنجسا بعين نجاسة بل بمتنجس كما في شرح المنية وارتضى المصنف قول بعض المشايخ تبعا لصاحب البرهان أن العبرة للنجس.

الدر المختار مع رد المحتار: (باب الانجاس، 316/1، ط : سعید)
(وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل۔

رد المحتار: (520/1- 521)
والأقرب أن غسل الدرھم وما دونہ مستحب مع العلم بہ والقدرة علی غسلہ فترکہ حینئذ خلاف الأولی، نعم الدرھم غسلہ آکد فترکہ أشد کراھة کما یستفاد من غیرما کتاب من مشاھیر کتب المذھب الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3088 Dec 14, 2019
napak geeli cheez ke / key sath pak khushk cheez lagne se nijasat ka hukum or / aur patli nijasat ki kitni miqdar maaf he / hey?, What is the ruling if wet najasat / impurity touches with clean dry thing and how much amount of thin najasat is forgiven?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.