سوال:
کیا کوئی ایسی حدیث ہے جس میں یہ آیا ہو کہ جمعرات کے دن روحیں گھروں میں آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمارے لئے کھانوں کو صدقہ کرو؟
جواب: مذکورہ باتیں حدیث صحیحہ سے ثابت نہیں ہیں اور ایک کتاب "نور الصدور" میں یہ روایت ملتی ہے، وہ صحیح نہیں، بلکہ ضعیف ہے ، ضعیف روایات فصائل اعمال اور ترغیب و ترہیب کے لئے قابل عمل شمار کی جاتی ہیں، عقیدہ کے لئے ضعیف حدیث معتبر نہیں ہوسکتی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی