عنوان: جن کاغذات پر مقدس نام لکھے ہوں، ان کو پھاڑنے یا ٹکڑے کرنے کا حکم (2967-No)

سوال: السلام علیکم! مفتیان کرام سے میرا سوال یہ ہے کہ اگر گرے ہوئے کاغذ پر مقدس نام لکھا ہو یا ایسا کاغذ جس کو خود سے ضائع کرنا مقصود ہو، لیکن اس پر مقدس نام لکھا ہو تو کیا خود سے اس نام کو درمیان سے پھاڑ کر جس سے الگ الگ پڑھنے پر اسم سے مہمل ہوجائے یہ طریقہ درست ہے؟

جواب: ایسے کاغذات( اخبارات، خطوط، دفتری کاموں کے استعمال شدہ کا غذات وغیرہ) جن میں مقدس کلمات مثلا: بسم اللہ، قرآن کریم کی آیت یا اس کا ترجمہ یا اللہ تعالٰی کا نام یا محترم شخصیات کے نام وغیرہ لکھے ہوں تو ان کا احترام بھی لازمی ہے، اگر حفاظت مشکل ہوتو بجائے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھاڑنے کے درج ذیل اقدامات میں سے کسی ایک پر عمل کیا جاسکتا ہے:
(١) انہیں کسی محفوظ جگہ دفن کردیا جائے(٢) ان کی روشنائی کو پانی میں دھو کر اس پانی کوایسی جکہ ڈالا جائے جہاں کسی کے پاؤں نہ لگتے ہوں (٣) ایسے کاغذات کو بہتے ہوئے پانی میں بہا دیا جائے(٤) اگر مذكوره بالا اقدامات كا موقع نہ ہوتو آخری صورت یہ ہے کہ ان کاغذات کو جلانے کی گنجائش ہے، تاہم جلانے کے بعد اس راکھ کو بهى کسی جگہ دفن کردیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الطہارۃ، مطلب یطلق الدعاء علی مایشمل الثناء، 177/1)
"المصحف إذ صار بحال لایقرأ فیہ یدفن کالمسلم".

و فیہ أیضا: (422/6)
"ولابأس بأن تلقي فيماء جار کما ہي أوتدفن وہو أحسن (وتحت قولہ) کذا جمیع الکتب إذا بلیت وخرجت عن الانتفاع بہا یعنی أن الدفن لیس فیہ إخلال بالتعظیم؛ لأن أفضل الناس یدفنون".

صحیح البخاری: (کتاب فضائل القرآن، باب جمع القرآن، رقم الحدیث: 4796)
"رد عثمان الصحف إلی حفصۃؓ، وأرسل إلی کل أفق بمصحف مما نسخوا وأمر بما سواہ من القرآن في کل صحیفۃ، أو مصحف أن یحرق".

تفسیر القرطبی: (40/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
"قال أبو الحسن بن بطال: وفي أمر عثمان بتحریق الصحف، والمصاحف حین جمع القرآن جواز تحریق الکتب التي فیہا أسماء اللہ تعالیٰ، وأن ذلک إکرام لہا، وصیانۃ عن الوطء بالأقدام".

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2481 Dec 18, 2019
Jin kaghzaat par muqaddas naam likhay hoon un ko phaarnay ya tukray karnay ka hukm, kaghzat, muqaddus, nam, likhe, hon, pharnay, pharne, tukre, karne, Ruling on tearing the papers on which holy names are written, pages, order of tearing

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.