عنوان: رشوت دیکر نوکری حاصل کرنا(2968-No)

سوال: السلام علیکم، آپ مفتیان کرام سے ایک مسئلے کے بارے میں دریافت کرنا ہے، اگر نوکری رشوت دیئے بغیر نہیں مل رہی ہو تو کیا رشوت دے کر نوکری حاصل کر سکتے ہیں؟

جواب: رشوت لینے اور دینے والے پر حضورِ اکرم ﷺ نے لعنت فرمائی ہے، چنانچہ رشوت لینا اور دینا دونوں ناجائز ہیں، البتہ اگر کسی شخص کو جائز نوکری کی تلاش میں تمام جائز ذرائع و تدابير استعمال کرنے کے باوجود بھی بغیر رشوت کوئی جائز نوکری نہیں مل رہی ہو اور اس شخص میں اس نوکری کی اہلیت و صلاحیت بھی ہو تو اس صورت میں رشوت دے کر نوکری حاصل کرنے کی گنجائش ہے، تاہم رشوت دینے پر اللہ تعالی سے توبہ و استغفار کرتا رہے، البتہ رشوت لینے والا ہر صورت میں گنہگار ہوگا۔
واضح رہے کہ اس ملازمت سے متعلقہ امور کے انجام دینے پر تنخواہ حلال ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب القضاء، مطلب في الکلام علی الرشوۃ و الہدیۃ، 362/5، ط: سعید)
الرشوۃ علی اربعۃ اقسام۔۔۔۔۔۔الرابع: ما یدفع لدفع الخوف من المدفوع إلیہ علی نفسہ أو مالہ حلال للدافع حرام علی الآخذ۔

الدر المختار: (423/6، ط: سعید)
لا بأس بالرشوة إذا خاف على دینہ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2854 Dec 18, 2019
Rishwat day kar naukri haasil karna, daikar, nokri, hasil, Getting job by paying bribe, Paying bribe to get a job

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.