عنوان:
چاول کھانے سے متعلق حدیث کی تحقیق(3034-No)
سوال:
مفتی صاحب ! کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ "آپ ﷺ سے ایک صحابی نے اپنی غربت کا اور ایک دوسرے صحابی نے اپنی فراخی کا تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے انہیں چاول کھانے کی تلقین کی؟
جواب: محترم ! تلاش کے باوجود یہ حدیث کسی کتاب میں نہیں ملی، لہذا جب تک تحقیقی حوالہ موجود نہ ہو، اس کی نسبت حضور صلی الله عليه وسلم کی طرف کرنا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاری: (80/2، ط: دار طوق النجاۃ)
عن المغيرة رضي الله عنه، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «إن كذبا علي ليس ككذب على أحد، من كذب علي متعمدا، فليتبوأ مقعده من النار»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Chawal khaanay say mutaaliq hadees ki tehqeeq, khanay, khane, se, mutaliq, hadith, ke, tehkeek, tahqiq,
Research on the hadith about eating rice, hadees, narration about eating rice, Eating rice in Islam, Prophet ate rice or not