عنوان: نماز فجر کی اہمیت (3076-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر کسی شخص کا کام ایسا ہو کہ رات میں دیر سے سونے کی وجہ سے کوشش کے باوجود مستقل فجر کی نماز قضاء ہو رہی ہو، تو وہ کس وقت فجر کی قضاء پڑھے کہ اگر فجر کی نماز اپنے وقت پر پڑھنے کا ثواب نہ ملے، تو کم از کم تاخیر سے نماز پڑھنے کا گناہ بھی نہ ہو؟

جواب: پانچ نمازوں میں سے سب سے اہم نماز فجر کی ہے، اس کی اہمیت کا اندارہ اس بات سے لگائیں کہ اللہ تعالی فجر کی وقت کی قسم اٹھاتے ہوئے فرماتے ہیں:’’قسم ہے فجر کی، اور دس راتوں کی، اور جفت اور طاق کی، اور رات کی جب وہ چلنے لگے، یقیناًان میں عقلمند کے لیے بڑی قسم ہے۔‘‘ (الفجر 89:5-1)
جناب رسول اللہﷺ نے فجر کی سنتوں کے بارے میں ارشاد فرمایا :’’ فجر کی دو رکعتیں دنیا و مافیہا سے بہتر ہیں ۔‘‘ (صحیح مسلم، حدیث نمبر::725)
یاد رکھیں کہ فجر کی باجماعت نماز ایک مسلمان کی صداقت اور اس کا ایمان پرکھنے کی کسوٹی ہے۔عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ہم اگر فجر اور عشاء کی نماز میں کسی آدمی کو نہ پاتے، تو اس کے بارے میں اچھا گمان نہیں رکھتے تھے۔  (المعجم الکبیر للطبرانی)
جناب رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص سورج نکلنے سے پہلے اور سورج ڈوبنے سے پہلے کی نمازیں یعنی فجر اورعصر پڑھتا ہے، وہ ہرگز جہنم کی آگ میں داخل نہیں ہوگا۔(صحيح مسلم، حدیث نمبر:634)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا: جو شخص دو ٹھنڈی نمازیں (یعنی فجر اور عصر) پابندی سے پڑھتا ہے، وہ جنت میں داخل ہوگا۔(صحيح البخاري، حدیث نمبر:574)
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہﷺ کے سامنے ایسے شخص کا تذکرہ کیا گیا، جو صبح ہونے تک سوتا رہتا ہے (یعنی فجر کی نماز ادا نہیں کرتا ہے) تو آپ ﷺ  نے ارشاد فرمایا: ایسے شخص کے کانوں میں شیطان پیشاب کردیتا ہے۔(صحيح البخاري، حدیث نمبر:1144)
فجر کی نماز کے لئے کس طرح اٹھیں؟ (1)رات کو حتی الامکان جلدی سوئیں(2)سوتے وقت فجر کی نماز جماعت سے ادا کرنے کا پختہ ارادہ کریں اور ارادہ کرنے میں مخلص بھی ہوں(3)ایسے اسباب اختیار کریں، جن سے فجر کی نماز کے لئے اٹھنا آسان ہو۔ مثلاً: الارمAlarm والی گھڑی میں مناسب وقت پر الارم سیٹ کرکے اس کو مناسب جگہ پر رکھیں، اگر ان امور کی رعایت کرکے سوئیں گے، تو انشاء اللہ فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنا آسان ہوگا، پھر بھی اگر کسی دن اتفاق سے بیدار ہونے میں تاخیر ہوجائے، تو جس وقت بھی آنکھ کھلے، سب سے پہلے نماز ادا کرلیں، ان شاء اللہ تاخیر کا کوئی گناہ نہیں ہوگا، لیکن اس کو معمول بنانا گناہ پر مداومت کرنا ہے، جو کسی بھی طرح جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح مسلم( كِتَابٌ : الْمَسَاجِدُ وَمَوَاضِعُ الصَّلَاةِ،بَابٌ : اسْتِحْبَابُ رَكْعَتَيْ سُنَّةِ الْفَجْرِ:حدیث نمبر:725)
عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ : " رَكْعَتَا الْفَجْرِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ".

المعجم الکبیر للطبرانی: (٢٧١/٢،ط: مکتبة العلوم و الحکم، موصل )
قال عبد الله بن عمر رضي الله عنهما : كنا إذا فقدنا الرجل في الفجر والعشاء أسأنا به الظن۔

صحيح مسلم: (كِتَابٌ : الْمَسَاجِدُ وَمَوَاضِعُ الصَّلَاةِ، بَابٌ : فَضْلُ صَلَاتَيِ الصُّبْحِ وَالْعَصْرِ وَالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهِمَا:حدیث نمبر: 634 )
عَنِ ابْنِ أَبِی خَالِدٍ ،  وَمِسْعَرٍ، وَالْبَخْتَرِيِّ بْنِ الْمُخْتَارِ سَمِعُوهُ، مِنْ  أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ  قَالَ :  سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَقَبْلَ غُرُوبِهَا " يَعْنِي الْفَجْرَ وَالْعَصْرَ.

صحيح البخاری: (كِتَابٌ : مَوَاقِيتُ الصَّلَاةِ، بَابُ فَضْلِ صَلَاةِ الْفَجْر: حدیث نمبر :574)
عَنْ  أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَى ، عَنْ أَبِيهِ  أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ :  " مَنْ صَلَّى الْبَرْدَيْنِ  دَخَلَ الْجَنَّةَ ".

صحيح البخاري: (بَابُ التَّهَجُّدِ بِاللَّيْلِ، بَابٌ : إِذَا نَامَ وَلَمْ يُصَلِّ بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ: حدیث نمبر:1144)
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ  رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ :  ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقِيلَ : مَا زَالَ نَائِمًا حَتَّى أَصْبَحَ مَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَقَالَ : " بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ ".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3252 Jan 02, 2020
Namaz e Fajr ki Ahmiyyat, Namaz-e-Fajr, Ehmiyyat, Ehmiyat, Importance of Fajar prayer, Fajr, prayers, benefits of fajr, power of fajr

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.