عنوان:
چار لاکھ کی گاڑی قسطوں پر گاڑی پانچ لاکھ میں خریدنا(3085-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! ایک گاڑی نقد خریدنے پر چار لاکھ میں مل رہی ہے، اگر اسی گاڑی کو قسطوں پر لیا جائے، تو قسطوں پر لینے کی صورت میں ہر ماہ پچاس ہزار روپے کی قسط ادا کرنی پڑتی ہے، جس سے اس کی کل قیمت پانچ لاکھ بن جاتی ہے، کیا اس طرح قسطوں پر بازاری قیمت سے زیادہ لینے کی صورت میں یہ عقد صحیح ہوگا؟
جواب: واضح رہے کہ مذکورہ عقد صحیح ہے، بشرطیکہ جو قیمت ایک بار مقرر ہوگئ ہو، پھر اس میں کسی وجہ سے کمی زیادتی نہ کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایہ: (کتاب البیوع، 76/3)
لان للاجل شبہا بالمبیع الاتری انہ یزاد فی الثمن لاجل الاجل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Chaar laakh ki gaari qiston par paanch laakh ki khareedna, char, lakh, gari, kiston, panch, lakh, kharedna,
Buying a car of four lacs on installments in five lacs, buying a car on installments