عنوان: کمیٹی کی رقم سے حج ادا کرنا(311-No)

سوال: السلام علیکم ، حضرت بیسی کی رقم سے حج یا عمرہ کر سکتے ہیں؟ اگر بیسی مکمل ہونے پر رقم ملے یا ابھی درمیان میں دونوں صورتوں میں کیا حكم ہے؟

جواب: کمیٹی میں جو رقم ماہانہ دی جاتی ہے، وہ اس شخص کی ملکیت ہوتی ہے جو رقم جمع کراتاہے اور شروع یا درمیان میں کمیٹی ملنے کی صورت میں بقیہ قسطیں ذمہ پر قرض ہوتی ہیں، لہذا قرض کی رقم نکالنے کے بعد اگر آپ کے پاس کمیٹی کی یا اس کے ساتھ دیگر اتنی رقم ہو، جس سے حج کے ضروری اخراجات (وہاں کے قیام اور کھانے وغیرہ) اور آنے جانے کا خرچ پورا ہوسکتا ہو اور واپسی آنے تک گھر والوں کے واجبی اخراجات پورے ہوسکتے ہوں، تو آپ پر حج فرض ہوگا ورنہ نہیں، البتہ اگر اتنی رقم نہ ہو، پھر بھی حج کرلیا، تو حج ادا ہوجائیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مختصر القدوری: (66/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
الحج: واجب على الأحرار البالغين العقلاء الأصحاء إذا قدروا على الزاد والراحلة فاضلا عن مسكنه وما لا بد منه وعن نفقة عياله إلى حين عوده وكان الطريق آمنا

کنز الدقائق: (226/1، ط: دار البشائر الاسلامیۃ)
هو زيارة مكان مخصوص في زمان مخصوص بفعل مخصوص فرض مرة على الفور بشرط حرية وبلوغ وعقل وصحة وقدرة زاد وراحلة فضلت عن مسكنه وعما لا بد منه ونفقة ذهابه وإيابه وعياله وأمن طريق ومحرم أو زوج لامرأة في سفر

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 860 Dec 31, 2018
committee ki raqam se hajj/haj adaa karna , performing hajj/haj from the amount obtained from a comittee

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.