عنوان:
عورت کفارے کے مسلسل ساٹھ روزے کیسے رکھے گی؟(3122-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب اگر کسی عورت کے اوپر کفارہ کے ساٹھ روزے لازم ہوں، تو یہ مسلسل ساٹھ روزے کس طرح رکھے گی؟ کیونکہ درمیان میں اس کی ماہواری کی وجہ سے روزے چھوٹ جائیں گے؟
جواب: واضح رہے کہ عورت کے کفارے کے روزوں کے درمیان اگر حیض کی وجہ سے ناغہ ہو جائے، اور تسلسل برقرار نہ رہے، تو شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، حیض کے ایام ختم ہوتے ہی فورا روزے شروع کر دے، اسی طرح ساٹھ روزے پے در پے پورے کرے، اگر ماہواری ختم ہونے کے بعد ایک دن کا بھی ناغہ کرے گی، تو پھر نئے سرے سے ساٹھ روزے رکھنے ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (109/2)
فان لم یجد صام شھرین متتابعین۔۔۔۔۔
فلو افطر ولو لعذر استانف الا لعذر الحیض۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Aurat kaffaray kay musalsal saath rozay kaisay rakkhay gee? kaffare, ke, sixty, roze, kaise, rakkhe, Aurat aur kaffaray kay rozay,
How will a woman keep sixty consecutive days of expiation fasts?, non stop sixty fasts, 60