عنوان:
بچے کے لئے روزہ رکھنا کیسا ہے؟
(3139-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! بعض بچے شوق میں روزہ رکھ لیتے ہیں، جب کہ والدین ان کو روزہ رکھنے سے منع کرتے ہیں، کیونکہ وہ بھوک اور پیاس برداشت نہیں کر پاتے، شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ جب بچے میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو، اور بھوک پیاس برداشت کر سکیں، تو ایسے بچوں کو روزہ رکھوانا چاہیے، البتہ اگر وہ بھوک پیاس برداشت نہ کرسکتا ہو، تو منع کرنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مجمع الانھر: (کتاب الصوم، 373/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
ویؤمر الصبي بالصوم إذا اطاقہ وعن محمد أنہ یؤدب حینئذٍ وقال أبوحفص: أنہ یضرب ابن عشر سنا علی الصوم کما علی الصلاۃ وہو الصحیح فلولم یصم لیس علیہ القضاء کما في الزاہدي۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Bacchay kay liey rozah rakhna kaisa hay?, Bacche, ke, liay, lie, roza, kesa, he, kia bacchay roza rakh saktay hain, bacchon ka roza,
What is fasting like for a child? Can children keep fast, Fasting by children