عنوان: شوہر، ایک بیٹا اور ایک بیٹی میں تقسیم میراث(3195-No)

سوال: مفتی صاحب ! میری بیوی نے ترکہ میں ٩١ گرام سونا چھوڑا ہے، جبکہ ورثاء میں شوہر، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، شرعی تقسیم سے مطلع فرمادیں۔جزاک اللہ خیرا

جواب: مرحومہ کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی میں وصیت نافذ کرنے کے بعد، مرحومہ کی میراث کو چار (4) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے شوہر کو ایک (1)، بیٹے کو دو (2) اور بیٹی کو ایک (1) حصہ ملے گا۔
اس تقسیم کی رو سے اکیانوے گرام (91) سونے میں سے شوہر کو بائیس اعشاریہ پچھتر (22.75) گرام سونا، بیٹے کو پینتالیس اعشاریہ پانچ (45.5) گرام سونا اور بیٹی کو بائیس اعشاریہ پچھتر (22.75) گرام سونا ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایة: 11- 12)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ۔۔۔۔الخ
فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ۔۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1049 Jan 07, 2020
Shauhar (Shohar) aik beta aur aik beti mein taqseem e meeraas, ek beta, ek beti, main, takseem, meeras, miraas, Inheritance division between husband, one son and one daughter, Distribution of inheritance, Inheritence

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.