سوال:
کیا بچوں کے انتقال کے بعد ہر سال ان کی برسی منا سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ ایصالِ ثواب ہر وقت اور ہر موقع پر کرنا جائز ہے اور میت کو اس کا فائدہ بھی پہنچتا ہے، لیکن اس کے لیے دن، وقت، تاریخ اور سال کی تخصیص کرنا قرآن اور حدیث سے ثابت نہیں ہے، نیز موجودہ زمانہ میں برسی میں کئی اور مفاسد بھی پائے جاتے ہیں، لہذا اس سے بچنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابن ماجۃ: (ص: 116)
عن جریر بن عبداللہ البجلیؓ قال کنا نری الاجتماع الی اھل المیت وصنعۃ الطعام من النیاحۃ۔
رد المحتار: (420/2)
ویکرہ اتخاذالضیافۃ من الطعام من اھل المیت لانہ شرع فی السرور لا فی الشروروہی بدعۃ مستقبحۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی