resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: اولاد کے حصول کے لیے خانہ کعبہ کو چاول یا گندم لگا کر کھانا

(42038-No)

سوال: لوگ خانہ کعبہ گندم چاول ساتھ لے کر جاتے ہیں، پھر ان کو خانہ کعبہ کے ساتھ لگاتے ہیں، واپس آکر وہی دانے سب کو تقسیم کرتے ہیں کہ یہ تبرک والے ہیں، جن کی اولاد نہیں وہ میاں بیوی ان کو کھائیں تو اولاد ہو جائے گی، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ رہنمائی فرمائیں شکریہ جزاکم اللّٰہ خیراً کثیر

جواب: خانہ کعبہ کے ساتھ گندم، چاول یا دیگر اشیاء لگا کر انہیں اولاد کے حصول یا کسی خاص حاجت کے پورا ہونے کا ذریعہ سمجھنا قرآن و سنت سے ثابت نہیں، البتہ اگر کسی چیز کا نفع تجربے سے ثابت ہو جائے، اور اس کے بارے میں کوئی شرعی عقیدہ نہ رکھا جائے، نیز اس عمل کے بدعت بننے کا اندیشہ بھی نہ ہو ،اور اسے دین کا جزو سمجھ کر نہ کیا جائے، نیز اس عمل کے نہ کرنے والے کو ملامت نہ کی جائے تو محض ایک مجرّب علاج کے طور پر اس عمل کی گنجائش ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

شرح الزرقاني على المواهب اللدنية: (384/9، ط: دار الكتب العلمية)

قال العلامة الزرقاني : وقال القرطبي: الرقى ثلاثة أقسام: أحدها: ما كان يرقى به في الجاهلية؛ مما لا يعقل معناه، فيجب اجتنابه لئلا يكون فيه شرك أو يؤدي إلى شرك. والثاني: ما كان بكلام الله أو بأسمائه فيجوز، فإن كان مأثورًا فيستحب. والثالث: ما كان بأسماء غير الله تعالى من ملك أو صالح أو معظم من المخلوقات كالعرش قال: فهذا ليس من الواجب اجتنابه، ولا من المشروع الذي يتضمن الالتجاء إلى الله تعالى به والتبرك بأسمائه، فيكون تركه أولى، إلا أن يتضمن تعظيم المرقي به فينبغي أن يجتنب كالحلف بغير الله تعالى.

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی


Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Bida'At & Customs