عنوان: دجال کے متعلق تفصیلی حدیث(3207-No)

سوال: دجال سے متعلق تفصیلی حدیث بیان فرما دیں۔

جواب: عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:كُنْتُ فِي الْحَطِيمِ مَعَ حُذَيْفَةَ فَذَكَرَ حَدِيثًا، ثُمَّ قَالَ:«لَتُنْقَضَنَّ عُرَى الْإِسْلَامِ عُرْوَةً عُرْوَةً، وَلَيَكُونُنَّ أَئِمَّةٌ مُضِلُّونَ، وَلْيَخْرُجَنَّ عَلَى أَثَرِ ذَلِكَ الدَّجَّالُونَ الثَّلَاثَةُ» ، قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، قَدْ سَمِعْتَ هَذَا الَّذِي تَقُولُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُهُ - وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «يَخْرُجُ الدَّجَّالُ مِنْ يَهُودِيَّةٍ أَصْبَهَانَ، عَيْنُهُ الْيُمْنَى مَمْسُوحَةٌ وَالْأُخْرَى كَأَنَّهَا زَهْرَةٌ تَشُقُّ الشَّمْسَ شَقًّا، وَيَتَنَاوَلُ الطَّيْرَ مِنَ الْجَوْلَةِ ثَلَاثَ صَيْحَاتٍ، يَسْمَعُهُنَّ أَهْلُ الْمَشْرِقِ وَأَهْلُ الْمَغْرِبِ، وَمَعَهُ جَبَلَانِ جَبَلٌ مِنْ دُخَانٍ وَنَارٍ، وَجَبَلٌ مِنْ شَجَرٍ وَأَنْهَارٍ، وَيَقُولُ هَذِهِ الْجَنَّةُ وَهَذِهِ النَّارُ»وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «يَخْرُجُ مِنْ قَبْلِهِ كَذَّابٌ» قَالَ: قُلْتُ: فَمَا الثَّالِثُ؟ قَالَ: «إِنَّهُ أَكْذَبُ الْكَذَّابِينَ إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ يَتْبَعُهُ حُشَارَةُ الْعَرَبِ وَسِفْلَةُ الْمَوَالِي، أَوَّلُهُمْ مَثْبُورٌ، وَآخِرُهُمْ مَثْبُورٌ هَلَاكُهُمْ عَلَى قَدْرِ سُلْطَانِهِمْ عَلَيْهِمُ اللَّعْنَةُ مِنَ اللَّهِ دَائِمَةً» قَالَ: فَقُلْتُ: الْعَجَبُ كُلُّ الْعَجَبِ، قَالَ: «وَأَعْجَبُ مِنْ ذَلِكَ سَيَكُونُ، فَإِذَا سَمِعْتَ بِهِ فَالْهَرَبَ الْهَرَبَ» ، قَالَ:قُلْتُ: كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَنْ خَلَّفْتُ؟ قَالَ: «مُرْهُمْ فَلْيَلْحَقُوا بِرُءُوسِ الْجِبَالِ» ، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ يُتْرَكُوا وَذَاكَ، قَالَ: «مُرْهُمْ أَنْ يَكُونُوا أَحْلَاسًا مِنْ أَحْلَاسِ بُيُوتِهِمْ» ، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ يُتْرَكُوا وَذَاكَ،قَالَ: «يَا ابْنَ عُمَرَ زَمَانُ خَوْفٍ وَهَرْجٍ وَسَلْبٍ» ، قَالَ:قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مَا لِهَذَا الْهَرْجُ مِنْ فَرَجٍ؟ قَالَ:«بَلَى إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ هَرْجٍ إِلَّا وَلَهُ فَرَجٌ، وَلَكِنْ أَيْنَ مَا يَبْقَى لَهَا، إِنَّهَا فِتْنَةٌ يُقَالُ لَهَا الْجَارِفَةُ، تَأْتِي عَلَى صَرِيحِ الْعَرَبِ، وَصَرِيحِ الْمَوَالِي، وَذَوِي الْكُنُوزِ، وَبَقِيَّةِ النَّاسِ، ثُمَّ تَنْجَلِيَ عَنْ أَقَلِّ مِنَ الْقَلِيلِ» هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يُخْرِجَاهُ.
ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ کے ہمراہ حطیم میں تھا، انہوں نے ایک حدیث بیان کی، پھر کہا کہ اسلام کی کڑیاں  ایک ایک کڑی کر کے ٹوٹتا چلا جائے گا اور اس کے ائمہ گمراہ کرنے والے ہونگےاور اس کے بعد تین دجال ظاہر ہونگے۔میں نے کہا اے ابوعبداللہ! آپ جو یہ بات کہہ رہے ہیں، کیا اس بات کو آپ نے خود رسول اللہﷺ سے سنا ہے؟انہوں نے کہا جی ہاں! میں نے خود سنا ہے اور میں نے انہیں یہ بھی فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دجال اصفھان  کی ایک یہودی عورت کے ہاں پیدا ہوگا، اس کی دائیں آنکھ کانی ہوگی اور دوسری آنکھ  ایسی ہوگی گویا چمکدار ستارہ، وہ اڑتے پرندےکو پکڑے گا اور وہ تین آوازیں دے گا، جس کو مشرق اور مغرب والے سنیں گےاور اس کے ساتھ دو پہاڑ ہونگے ایک آگ اور دھویں کا ہوگا اور دوسرا درختوں اور نہروں کااور وہ کہے گا کہ جنت ہے یہ جہنم اور یہ بھی فرماتے ہوئے سنا کہ اس کی طرف سے ایک کذاب نکلے گا۔ میں نے پوچھا تیسرا کون ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا وہ بھی ان جھوٹوں میں سے ایک جھوٹا ہوگا، وہ مشرق کی جانب سے نمودار ہوگا عرب کے معمولی اور ذیل قسم کے کمینے لوگ اس کی اتباع کریں گے۔ ان پہلا بھی ملعون ہوگا اورآخری بھی ملعون ہوگا ان کی ہلاکت ان کے سلطنت کے مطابق ہوگی ان پر اللہ تعالی کی لعنت ہمیشہ رہے گی صپ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا یہ تو بہت ہی تعجب کی بات ہے آپ ﷺ نے فرمایا اس زیادہ تعجب کی بات عنقریب ہوگی جب تم یہ سنو تو جنگ ہی جنگ ہوگی میں نے کہا اپنے پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ کیا کروں آپﷺ نے فرمایا ان سے کہہ دینا کہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر چلے جائیں۔ میں نے کہا کہ اگر وہ لوگ اپنے گھروں کو نہ چھوڑیں تو کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ان سے کہنا کہ اپنے گھروں کا ٹاٹ بن جائیں میں نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہ کریں تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا اے ابن عمر وہ زمانہ خوف ھرج اور چھینا چھپٹی کا ہوگا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 516 Jan 08, 2020
Dajjal kay mutaaliq tafseeli hadees, ke, mutaliq, tafseli, hadith, Detailed hadith about dajjal (anti christ), Hadees about Dajjal in detail, In depth

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.