عنوان:
کسی کے مسلمان ہونے کا علم نہ ہو تو سلام کا جواب(3248-No)
سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میں ایک مجلس میں گیا، وہاں ایک شخص نے مجھے سلام کیا، جس کا مجھے یقین تھا کہ یہ آدمی غیر مسلم ممالک سے تعلق رکھتا ہے، لیکن یہ خود مسلمان ہے یا نہیں؟ اس بارے میں مجھے نہیں پتہ تھا، کیا میں اس کے سلام کے جواب میں "وعلیکم السلام" کہہ سکتا ہوں یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر اس شخص کے مسلمان ہونے کا غالب گمان ہو، تو "وعلیکم السلام" سے جواب دے دیا جائے، لیکن اگر اس کا مسلمان ہونا دل کو نہ لگے، تو صرف "وعلیکم" کہہ دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح البخاري: (کیف الرد علی أہل الذمۃ السلام، رقم الحدیث: 6258)
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: اذا سلّم علیکم أہل الکتاب فقولوا: وعلیکم۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی
Kisi kay musalman honay ka ilm na ho to salam ka jawab, ke, hone,
If one does not know about other person being a a Muslim, then the answer of salam, how should we return the greeting of salam to a non muslim, Saying salam to non muslim