عنوان: "اللہ کے راستے میں نکل کر ایک روپیہ خرچ کرنے سے سات لاکھ روپے صدقہ کرنے کا ثواب اور ایک نماز کا اننچاس کروڑ ثواب ملتا ہے" حدیث کی وضاحت(3249-No)

سوال: تبلیغ والے کہتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں نکل کر اپنے اوپر ایک روپیہ خرچ کرنے سے سات لاکھ روپے صدقہ کرنے کا ثواب ملتا ہے اور اگر اللہ کے راستے میں نکل کر ایک نماز پڑھی جائے تو اس کا ثواب اننچاس کروڑ نمازوں کے برابر ملتا ہے، کیا یہ بات صحیح ہے؟

جواب: واضح رہے کہ احادیث پر نظر کرنے سے مذکورہ فضیلت ثابت ہوتی ہے، لہذا یہ بات صحیح ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن أبی داؤد: (338/1)
قال رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم: ان الصلاۃ و الصیام و الذکر یضاعف علی النفقۃ فی سبیل اﷲل بسبع مائۃ ضعف‘‘۔

سنن ابن ماجہ: (باب فضل النفقۃ فی سبیل اللہ، ص: 198)
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ومن غزی بنفسہ فی سبیل اللہ وانفق فی وجہ ذلک فلہ بکل درہم سبع مائۃ الف درہم ، ثم تلا ھذہ الآیۃ واللہ یضاعف لمن یشاء ‘‘

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1835 Jan 10, 2020
Allah kay raastay mein nikal kar kharch karnay ka sawab saat laakh guna hay, ke, raaste, main, karne, seven lacs, The reward of spending while in the way of Allah is seven lakh times

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.