عنوان: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر نام رکھنا(3257-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر اپنے بچوں نام "محمد" رکھنا صحیح ہے؟
بعض لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ نام چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے، اس لئے اس نام کی ادبی ہوتی ہے۔

جواب: واضح رہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم مبارک پر بچوں کا نام رکھنا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے آج تک مسلمانوں میں رائج ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی اجازت ثابت ہے، بلکہ ایک حدیث میں اس نام کے رکھنے کی فضیلت بھی آئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (کتاب العلم، رقم الحدیث: 110)
عن أبی ہریرۃؓ عن النبی صلی اﷲ علیہ وسلم قال: تسمّوا باسمی ولا تکتنوا بکنینتي ومن رآني فی المنام فقد رآني فإن الشیطان لا یتمثل فی صورتي الحدیث۔

رد المحتار: (کتاب الحظر و الاباحۃ، 597/9)
أن اسم محمد واحمد احب الی اللّٰہ تعالیٰ من جمیع الاسماء فانہ لم یختر لنبیہ الا ماہو احب الیہ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 397 Jan 10, 2020
Muhammad Sallallahu Alaihi Wasallam Kay Naam par Naam rakhna, nam, saw, Keeping Name after name of Muhammad (peace be upon him), Keeping name after prophets name

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.