سوال:
اگر ہم سے کوئی سوال کرے تو جواب قرآن وسنت کی روشنی میں دینا چاہیے یا فقہ حنفی کی روشنی میں دینا چاہیے؟
جواب: واضح رہے کہ فقہ حنفی قرآن وسنت ہی سے ماخوذ ہے، لہذا اگر فقہ حنفی کے ذریعے کسی مسئلے کا جواب دیا جائے تو گویا کہ قرآن وسنت کی روشنی میں ہی جواب دیا گیا ہے۔ فقہ حنفی قرآن وسنت سے کیسے مستنبط و ماخوذ ہے؟ اس کے لیے امام طحاویؒ کی شرح معانی الآثار، علامہ ابن الہمام رحمہ اللہ کی فتح القدیر، علامہ زیلعیؒ کی نصب الرایہ اور علامہ ظفر احمد عثمانیؒ کی اعلاء السنن کا مطالعہ مفید رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: (193/32، ط: دار السلاسل)
الفقه في اللغة: العلم بالشيء والفهم له، والفطنة فيه، وغلب، على علم الدين لشرفه، قال تعالى: {قالوا يا شعيب ما نفقه كثيرا مما تقول}۔۔۔۔۔۔وفي الاصطلاح هو: العلم بالأحكام الشرعية العملية، المكتسب من أدلتها التفصيلية.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی