عنوان: ٹڈی کھانے کا حکم(103311-No)

سوال: السلام علیکم رحمۃ اللہ برکاتہ، مفتی صاحب ! امید ہے خیریت سے ہونگے۔ میرا سوال یہ ہے آج کل پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا ہے، لوگ ٹڈیوں کو پکڑ کر بریانی میں ڈال کر کھا رہے ہیں، کیا یہ حلال ہے یا حرام ہے؟

جواب: "ٹڈا" جس کو عربی میں "الجراد'' کہتے ہیں، اس کا کھانا حلال ہے۔

لما فی مسند احمد:

"عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ، وَدَمَانِ. فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ: فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ، وَأَمَّا الدَّمَانِ: فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ۔

ترجمہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارے لیے دو میتہ (مچھلی اور ٹڈی )اور دو خون (جگر اور تلیّ )حلال کردیے گئے ہیں۔

مسند أحمد ط الرسالة (10/16)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

ماکولات و مشروبات میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Foods & Drinks

22 Feb 2020
ہفتہ 22 فروری - 27 جمادى الثانی 1441

Copyright © AlIkhalsonline 2020. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com