عنوان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ پورا درود شریف لکھناچاہیے(333-No)

سوال: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھpwuh اور اللہ کے نام کے ساتھswt لکھ سکتے ہیں؟

جواب: اللہ تعالی کے نام کے ساتھ (SWT)لکھنا خلاف ادب ہے، اللہ کے نام کے ساتھ "سبحانہ و تعالیٰ "پورا لکھا جائے یا صرف "اللہ"لکھا جائے، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کے ساتھ اردو یا عربی میں محض ’’صلعم‘‘ یا انگریزی میں (pbuh) لکھنا یا اسی طرح کا کوئی دوسرا مخفف کلمہ لکھنا جو درود کی طرف اشارہ کرے، خلافِ ادب ہے اور اس سے درود شریف کا فائدہ بھی حاصل نہیں ہوتا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ پورا درود شریف لکھنے اور پڑھنے کا اہتمام ہونا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (77/8، ط: دار طوق النجاۃ)
عبد الرحمن بن أبي ليلى، قال: لقيني كعب بن عجرة، فقال: ألا أهدي لك هدية؟ إن النبي صلى الله عليه وسلم خرج علينا، فقلنا: يا رسول الله، قد علمنا كيف نسلم عليك، فكيف نصلي عليك؟ قال: " فقولوا: اللهم صل على محمد، وعلى آل محمد، كما صليت على آل إبراهيم، إنك حميد مجيد، اللهم بارك على محمد، وعلى آل محمد، كما باركت على آل إبراهيم، إنك حميد مجيد "

الھندیۃ: (315/5، ط: دار الفکر)
رجل سمع اسما من أسماء الله تعالى - يجب عليه أن يعظمه ويقول: سبحان الله وما أشبه ذلك، ولو سمع اسم النبي - عليه السلام - فإنه يصلي عليه

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1586 Dec 31, 2018
aap sallallahu alaihi wa sallam ke/kay naam ke/kay saath poora durood sharif likhna chahye?, is it necessary to write the full durood sharif with the prophet's name?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.