سوال:
ایک آدمی نے زخم کے اوپر پٹی لگائی، اس سے خون اور پیپ نکل رہا تھا، اسکے اوپر دوسری پٹی لگائی اور وضو کرکے نماز پڑھنا شروع کردی، نماز کے آخر میں پتہ چلا کہ اس زخم سے خون ملا پانی نکل کر اوپر کی پٹی تک آیا ہوا ہے، لیکن اوپر والی پٹی کے نیچے ٹشو پیپر کو گیلا کیا ہے اور پٹی سے اس رطوبت نے تجاوز جسم تک نہیں کیا ہے، بلکہ پٹی تک ہی رہا، اب اس صورت میں وضو ونماز کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اگر کسی نے زخم پر پٹی باندہی، اس کے بعد خون یا پیپ کی تری باہر تک آ گئی تو وضو ٹوٹ جائے گا، اسی طرح اگر وہ پٹی ڈبل بندھی تھی اور پیپ کی تری میں ایک پٹی سے باہر آگئی اور دوسری سے باہر نہیں آئی تو بھی وضو ٹوٹ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (36/1، ط: دار الفکر)
ولو كانت جراحة فربطها فابتل ذلك الرباط إن نفذ البلل إلى الخارج نقض الوضوء وإلا فلا ولو كان الرباط ذا طاقين فنفذ البعض دون البعض ينتقض الوضوء. كذا في التتارخانية في نواقض الوضوء.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی